بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد احمد الخلیفہ 5 سے 7 فروری تک پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے،یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گا،جاوید ملک
بدھ 1 فروری 2017 23:45
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد احمد الخلیفہ 5 سے 7 فروری تک پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے، ان کا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ جاوید ملک نے کہا کہ بحرین کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی ہو گا جس میں بحرین کے شاہی خاندان کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے حوالہ سے فریم ورک کی تیاری پر غور کیا جائے گا۔ جاوید ملک نے کہا کہ بحرین میں، میں جب سے سفیر تعینات ہوا ہوں وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، میں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور بڑھانے کیلئے کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجہ میں دونوں اطراف کی وزارت خارجہ کے تعاون سے پہلا مشترکہ وزارتی کمیشن 6 فروری 2017ء کو منعقد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ بحرین جبکہ خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز پاکستان کی طرف سے اس کمیشن میں قیادت کریں گے۔ قبل ازیں رواں ہفتہ پاکستانی سفیر جاوید ملک بحرین کے وزیر خارجہ سے ان کے دفتر میں ملے جس میں ان کے دورہ پاکستان کو کامیاب اور بامقصد بنانے کیلئے حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ بحرین کے وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملیں گے۔ اس موقع پر وہ بحرین کے سلطان حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیں گے۔ جاوید ملک نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن دوطرفہ سفارتی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات کو پاکستان اور بحرین کے درمیان فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین اور گلف کوآپریشن کونسل میں شامل ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرین نے گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کی حال ہی میں صدارت سنبھالی ہے۔ اس تناظر میں شیخ خالد کا دورہ پاکستان بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.