پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں125تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ
ایمرجنسیز کی اپ گریڈیشن،تنظیم نواوربحالی کے پروگرام کیلئے علیحدہ خود مختار ادارہ بنایاجائیگا،ڈاکٹروں اورعملے کو خصوصی پیکیج دینگے،جون 2017ء تک 40 ہسپتالوںکی ایمرجنسیزکواپ گریڈ کیا جائیگا، پیٹ کاٹ کروسائل دینگے، عام آدمی کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جنگ کررہا ہوں،چیلنجزبڑے ہیںلیکن میرا عزم اس سے بلند ہے،طبی سہولتوںکا معیار عوام کی توقعات کے مطابق ہونے تک میری جنگ جاری رہے گی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
جمعرات 2 فروری 2017 22:04
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ایمرجنسیز میں مشینری اورآلات کو سٹی سکین مشینوں کی طرح آؤٹ سورس کیا جائے گااورمشینری اور آلات کو وہی کمپنیاں چلائیں گی جو یہ فراہم کریں گی جبکہ ایمرجنسیز میں تعینات ڈاکٹروں اورعملے کو خصوصی پیکیج دیں گے۔
انہوںنے کہا کہ مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے۔ایمرجنسیزکی اپ گریڈیشن کیلئے روایتی نظام کوتوڑ کرانفرادیت اورجدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔شام اوررات کی شفٹ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اورعملے کواضافی الاؤنس دیں گے۔اس ضمن میں محکمہ صحت جلد حتمی سفارشات تیار کر کے پیش کرے۔ایمرجنسیز میںمریضوں کو خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانٹیرنگ سنٹربھی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کوضروری مشینری اورآلات مہیا کر کے یہاں علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گااورہم نے ملکر کم وقت میں بہترین نتائج حاصل کرنا ہیں ۔ذمہ داری کیساتھ فرائض سرانجام دیں گے تو مریض بھی دعائیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو اپ گریڈ کرنے کیساتھ وہاں بہترین ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی ہونی چاہیے کیونکہ عام آدمی کو ہسپتال میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بہترین ہیومن ریسورس انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جنگ کررہا ہوں ۔ اس حوالے سے بڑے چیلنجز ہیںلیکن میرا عزم اس سے بلند ہے ۔طبی سہولتوںکا معیار عوام کی توقعات کے مطابق ہونے تک میری جنگ جاری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے صحت کو مزید مالی و انتظامی خود مختاری دی جائے گی اوراس فیصلے سے کابینہ کمیٹی کو ازخود اقدامات کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں کیلئے مزید نرسوں اور پروفیشنلز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔انہوںنے کہا کہ ایمبولینسز کے نظام کو بہترین بنانے کیلئے کام کا آغاز کردیاگیا ہے اورہسپتالوں میں ایمبولینسز کا نظام اب ریسکیو1122چلائے گا۔محکمہ صحت کی ایمبولینسز ریسکیو1122کے حوالے کردی گئی ہیںجبکہ مریضوں کیلئے نئی ایمبولینسز بھی خریدی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نئے خریدے جانیوالے موبائل ہسپتالوں کو موبائل ایمرجنسیز کے طورپراستعمال کرنے کاپلان مرتب کیا جائے اوراس اقدام سے دوردراز کے علاقوں میں مریضوں کو ایمرجنسیزکی صورت میں سہولت میسر آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت ہسپتال کو چلانے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں اوراس ضمن میں بیرون ملک روڈ شوز کا انعقاد بھی کیا جا ئے۔انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ محنت ،عزم اورجذبے کیساتھ کی گئی کاوشیں ضرور کامیاب ہوں گی اور ہم سرخروہوں گے۔اجلاس میں صوبائی وزیرسلمان رفیق، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اپنے دفتر سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ایمرجنسیز میں بہترین علاج معالجہ کی فراہمی کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.