دمشق میں روسی سفارت خانے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ

نامعلوم افراد کی طرف سے گذشتہ روز دمشق میں روسی سفارت خانے پر دو راکٹ داغے گئے

ہفتہ 4 فروری 2017 12:39

دمشق میں روسی سفارت خانے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) روسی حکام نے بتایا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے کو ایک بار پھر راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد کی طرف سے گذشتہ روز دمشق میں روسی سفارت خانے پر دو راکٹ داغے گئے۔ ایک راکٹ سفارت خانے کے دفتر اور رہائش گاہوں کے درمیان گر کر پھٹا اور دوسرا 20 میٹر دور سفارت خانے کے داخلی راستے میں گرا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی سفارت خانے دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے روس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :