خضدارمیں زیر زمین پانی کی قلت خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے،بی این پی
ہفتہ 4 فروری 2017 20:01
(جاری ہے)
اس سے قبل انہوںنے خضدار پریس کلب کے نومنتخب صدر عبداللہ شاہوانی و دیگر عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ۔
بی این پی (عوامی) خضدارکے رہنمائوں نے کہاکہ خضدار کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے پورے شہر میں پانی کی قلّت پیدا ہوگئی ہے ۔ خضدار کے بیشتر ٹیوب ویلز خشک ہوچکے ہیں ۔اور زیر زمین پانی کی قلت کا مسئلہ پورے خضدار کے عوام کو درپیش ہے ۔ اس جانب سب کو توجہ مبذول کرنا چاہئے خصوصاً حکومت کے اعلان کردہ ڈیمز کی تعمیر شروع کردے۔ خضدار میں ہونے والی بارشوں کا پانی اسٹاک ہونے کی بجائے ندی نالوں کی نظر ہو کر ضائع ہوجاتا ہے ۔ اس کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ خضدار اکثریتی جماعتوںکے لیڈرز کا مرکز ہے لیکن اس کے باوجود خضدار کے عوام کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ قدرتی گیس سے خضدا ر کے عوام یکسر محروم ہیں ملک کے دور دراز شہروں تک قدرتی گیس پہنچ گئی لیکن تاحال خضدار کے عوام اس سہولت سے محروم ہے ۔ بی این پی (عوامی) کے قائد میر اسر اراللہ خان زہری روز اوّل سے خضدا ر کے عوام کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے لیکن کوئی دوسرا حکومتی عہدیدار اس حوالے سے کوششیں نہیں کررہاہے ۔انہوںنے کہاکہ بی این پی (عوامی) 5مارچ کو ایک ریلی نکال کر احتجاجی مارچ کریگی جس میں ضلع بھر کے کارکن شرکت کریں گے ۔ اس حوالے سے خضدار کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاجی مارچ میں بھر پور شرکت کرکے اپنے اس حق کے لئے بی این پی (عوامی) کا ساتھ دیں تاکہ حکومت کو اس بات پر مجبور کیا جاسکے کہ وہ خضدار کے عوام کے لئے قدرتی گیس جیسی اہم ضرورت و سہولت کی فوری منظوری دے ۔ بی این پی (عوامی ) کے رہنمائوں نے کہاکہ ہم صحافی برادری کی قدر کرتے ہیں ماضی میں بھی بی این پی عوامی صحافیوں کے شانہ بشانہ رہی ہے اور آئندہ بھی ہم صحافیوں کے ہم پلّہ رہ کر ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔ نئی کابینہ کے انتخاب پر ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے صحافیوں نے جس جمہوری طرز عمل کو اپنا یا ہے وہ سب کے لئے مثال ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.