عصمت ریزی میں ملوث فوجیوں کو قتل کردیا جانا چاہیے ،سلفاکیر
آبرو ریزی جیسے مجرمانہ واقعات ریاست کی پالیسی ہرگز نہیں اور ایسے واقعات میں ملوث کسی بھی اہلکار کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی،جنوبی سوڈان کے صدر سلفاکیر کا تقریب سے خطاب
منگل 7 فروری 2017 22:49
(جاری ہے)
صدر سلفاکیر نے کہا کہ توقع ہے کہ آرمی چیف جنرل پول مالونگ اور وزیر دفاع عصمت ریزی کے واقعات کے بارے میں پوری تفصیلات جمع کرکے مجھے آگاہ کریں گے۔
آبرو ریزی جیسے سنگین جرائم میں ملوث فوجی عناصر کو گولی مار دینا چاہیے۔خیال رہے کہ گذشتہ دسمبر میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں جنوبی سوڈان میں آبرو ریزی سمیت دیگر جرائم کے واقعات پر انتباہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جنوبی سوڈان میں نسلی کشیدگی اپنی انتہا پر ہے اور اس کی روک تھام نہ کی گئی اجتماعی قتل عام کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔جنوبی سوڈان میں سنہ 2013 میں خانہ جنگی اس وقت ختم ہوئی تھی جب صدر سلفاکیر نے قبیلہ دنکا سے تعلق رکھنے والے اپنے نائب کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کے فوجی خواتین کی اجتماعی آبرو ریزی میں ملوث پائے گئے ہیں مگراس طرح کے جرائم کے بہت کم واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جنوبی سوڈان کے باغی بھی شہریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوچ رہے ہیں جن میں قتل اور عصمت دری جیسے واقعات بھی شامل ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.