شوکت محمود بسرا نے ہمارے ایم پی اے غلام مرتضیٰ کے گھر اور وائٹل گروپ کے دفتر پر ساتھیوں سمیت حملہ کیا ، شوکت محمود بسرا کی ریلی میں کالعدم تنظیموں کے لوگ موجود تھے جن کی فائرنگ سے شوکت بسرا کا پی اے جاں بحق ہوا ،پیپلزپارٹی کی طرف سے جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی گئی ،معاملے کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، آصف علی زرداری کا بیان پڑھ کر ہنسی آئی ،بھٹو ازم دکھانے کی کوشش بند کی جائے ، ایم پی اے کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 7 فروری 2017 22:53
(جاری ہے)
اعجاز الحق نے کہا کہ شوکت بسرا نے ایک دن قبل جلسہ کر کے میرے اور میرے ایم پی ایز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی اور تھانے کے گھیرائو کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے تھانے کی بجائے وائیٹل گروپ کے دفتر اور اس کے نیچے موجود ایم پی اے غلام مرتضیٰ کے گھر کا گھیرائو کا کر لیا اور حملہ آور ہونے کی کوشش کی جس پر دفتر کے گارڈ نے پہلے سمجھانے کی کوشش کی تاہم بات نہ ماننے پر ہوائی فائرنگ کی ۔
انہوں نے کہا کہ شوکت بسرا کی ریلی میں فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم تنظیموں کے لوگ بھی شریک تھے اس حوالے سے ڈی پی او ایک روز پہلے شوکت بسرا کو بھی کہہ چکے تھے ۔ریلی میں موجود کالعدم تنظیم کے ان لوگوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی جس کے شوکت بسرا کا پی اے جاں بحق ہوا ۔ فائرنگ انہوں نے کی شوکت بسرا نے ایف آئی آر ہم پر کٹوا دی سب جانتے ہیں میں اسلام آباد میں ہوں ،ایم پی اے غلام مرتضیٰ بیٹی کے علاج کے سلسلے میں دبئی جبکہ چوہدری یاسین عمرے کے لئے گئے ہوئے ہیں ، ہمارا تعلق بلا جواز اس کیس سے جوڑا جا رہا ہے ،معاملے پر سیاسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ، آصف علی زرداری کا بیان پڑھ کر ہنسی آئی ،بھٹو ازم دکھانے کی کوشش بند کی جائے ، ایم پی اے کے گھر پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔(ار)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.