افغانستان میں سپریم کورٹ کے باہر خودکش حملہ،20افراد ہلاک ،42 زخمی ،صدر اشرف غنی کی شدید مذمت
خودکش حملہ آور پیدل تھا جس نے عدالت کی مرکزی عمارت سے باہر آنے والے ملازمین اور دیگر افراد کے پاس جا کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،نائب ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ حملہ غیر انسانی اور ناقابل معافی ہے ، اپنے سفاکانہ اقدا م سے افغان عوام کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر عوام سے اپنی دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے،افغان صدر کی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت ،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
منگل 7 فروری 2017 23:09
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خودکش حملے میں 20افراد ہلاک اور42 زخمی ہوگئے ۔منگل کو افغان میڈیاکے مطابق پبلک ہیلتھ منسٹری کے ترجمان اسماعیل کاواسی نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں سپریم کورٹ کے دروزے پر ہونے والے خودکش حملے میں 20افرا دہلاک اور 42زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے دستے اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس نے دھماکے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب آنے والی سڑکوں کو بلاک کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ بھی خبر سن کر عدالت کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ،ہلاکتوں میںمزید اضافے کا خدشہ ظا ہر کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.