حکومت پنجاب کا مستحق فنکاروں کی مالی امداد کیلئے آرٹسٹ سوشل سپورٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
�ستحق فنکاروں کی امداد کیلئے 50ملین روپے کی گرانٹ جاری کر دی، صوبائی وزیر اطلاعات وایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن
بدھ 8 فروری 2017 21:57
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور،ایڈیشنل سیکرٹری شاہد اقبال،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈائریکٹر آرٹس کونسل عطا محمد،ممبر کمیٹی کنول نعمان کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ فنکاروں کو حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل کردہ میکنزم کے تحت خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے اور انہیں رعائتی نرخوں پر رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری شعبہ جات میں ملازمت کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی،اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جو آرٹسٹ سوشل سپورٹس سسٹم پر عملدرآمد کے حوالے سے ضروری قواعد وضوابط اور طریق کار متعین کرے گی تاکہ حقیقی طور پر مستحق اور ضرورت مندفنکاروں کی معاونت ہو سکے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس پروگرام کا دائرہ کار صوبہ کے 36اضلاع پر محیط ہو گا تاکہ مختلف شہروں اور قصبات میں بسنے والے فنکاروں کی حق تلفی نہ ہو اور وہ پورے عزت وقار کے ساتھ فن کی خدمت جاری رکھ سکیں۔صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ہدایت کی کہ فنکاروں کو بھی وزیراعظم صحت کارڈ کی سکیم کے دائرہ کار میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار معاشرے کا عظیم ثقافتی ورثہ ہیں جن سے فن وثقافت اور لٹریچر کی اصناف نمو پاتی ہیں اور لوگوں کی ادبی تسکین کے ساتھ ساتھ اعلی سماجی اقدار ترویج پاتی ہیں اور اس طرح معاشرہ میں دانش وآگہی کا عمل جاری رہتا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی جانب سے آرٹسٹ سوشل سپورٹ سسٹم کا اجراء انتہائی خوش آئند ہے جس سے مستحق فنکاروں کا بھلا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.