شاہد کپور نے اپنی بیٹی کی تصاویر میڈیا میں شو کردیں

بدھ 8 فروری 2017 22:14

شاہد کپور نے اپنی بیٹی کی تصاویر میڈیا میں شو کردیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء)بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش گزشتہ سال 26 اگست کو ہوئی تھی، جس کا نام ان دونوں نے اپنا نام جوڑ کر 'میشا' رکھا تھا۔شاہد کپور کی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے اب تک اداکار اپنی بیٹی کو لے کر کافی حفاظتی رہے ہیں، وہ جہاں بھی نظر آئے انہوں نے اپنی بیٹی کو کیمرا کی آنکھوں، میڈیا اور مداحوں سے چھپا کر رکھا۔

(جاری ہے)

شاہد کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند رپورٹرز کو ان کی بیٹی کی قریب سے تصاویر لینے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اداکار نے اتنے عرصے میں اپنی بیٹی کی کوئی تصاویر سوشل میڈیا پرمداحوں سے شیئر نہیں کی، جس کے باعث ان کے چاہنے والوں کا 'میشا' کی ایک جھلک دیکھنے کا لگاؤ حد سے زیادہ بڑھنے لگا۔شاہد کپور نے اس دوران اپنی بیٹی کے پیروں کی ایک جھلک بھی شیئر کی۔اب شاہد کپور نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی اور بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی، تاہم اس میں کوئی بھی میشا کو دیکھ نہیں پایا۔اور آخر کار شاہد کپور نے اپنی بیٹی میشا کی پہلی تصویر اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ ریلیز کردی، جس میں ان کی بیٹی کیمرے کی جانب دیکھتی نظر آئی۔۔