لاہور پریس کلب میں روزنامہ جہان پاکستان کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 9 فروری 2017 22:39

لاہور پریس کلب میں روزنامہ جہان پاکستان کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2017ء) لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام روزنامہ جہان پاکستان کی چوتھی سالگرہ کی پروقار تقریب پریس کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس میں صدر محمد شہباز میاں، نائب صدر زاہد گوگی، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت، ممبران گورننگ باڈی قاسم رضا، شاہنواز رانا، اسماعیل جکھڑ، رضوان خالد، سالک نواز، نعمان وہاب، ناصر غنی، جہان پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر ندیم چوہدری، نعیم اقبال، فرخ عطا بٹ، مجتبیٰ باجوہ، حافظ عبدالودود، اعجاز بٹ، ریاض صحافی، خواجہ عدنان جبار، شاہد ڈسکوی، فیصل علوی، سجاد اعوان،ظہیر شیخ اور دیگر سینئر صحافیوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے تقریب میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پریس کلب نے گذشتہ سال اس روایت کا آغاز کیا کہ جو ادارے اپنے ورکرز کو بروقت اور اچھی تنخواہ دے رہے ہیں ہم انکی خوشیوں میں شریک ہوں گے اور انکی سالگرہ منائیں گے اور روزنامہ جہان پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ کارکنوں کو بروقت تنخواہیں ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر محمد شہباز میاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کارکنوں کوبروقت اور بہتر تنخواہیں ادا کرنے والے صحافتی اداروں کی سالگرہ پریس کلب میں منانے کا مقصدان اداروں سے وابستہ کارکنوں کے مزید حوصلے بڑھانے کی روایت پیداکرناہے ، ہم مشکل حالات میں ایسے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، ادارے پھلنے پھولنے چاہئیں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ روزنامہ جہان پاکستان کامیابیوں کی جانب رواں دواں ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ اس میں کام کرنے والے کارکن اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی محنت اور دیانت داری سے ادا کر رہے ہیں، وہ صحافتی ادارے جو اپنے کارکنان کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کر رہے یہ ان کیلئے ایک پیغام بھی ہے ۔

روزنامہ جہان پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ندیم چوہدری نے کہا کہ صحافتی اداروں کی خوشیاں منانا پریس کلب کا احسن قدم ہے جس سے صحافتی کارکنوں میں ایک حوصلہ پیدا ہوا ہے کہ ان کا پریس کلب سے مضبوط تعلق ہے، انہوں نے کہا کہ میں لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس شاندار روایت کو برقرار رکھا۔تقریب میں20 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی چائے اور دیگر لوازمات سے تواضع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :