وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے فوری تعمیر ونو کی ضرورت والے پلوں کی تفصیلات طلب کرلی
ملک بھر میں 13ہزار 959ریلوے پلوں میں سے 3ہزار بند ہوچکے ہیں جبکہ 850نان آپریشنل ہیں۔ وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ بیس برسوں کے درمیان 115پل نئے بنائے گئے تاہم اس وقت ریلوے ان ہزاروں پلوں کی بھی بہترین دیکھ بھال کر رہا ہے جو ایک سو سال سے بھی پرانے ہیں،حکام کی بریفنگ
جمعرات 9 فروری 2017 23:10
(جاری ہے)
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز ، چیف انجینئر اٴْپن لائن بشارت وحید اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 13ہزار 959ریلوے پلوں میں سے 3ہزار بند ہوچکے ہیں جبکہ 850نان آپریشنل ہیں۔ وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ بیس برسوں کے درمیان 115پل نئے بنائے گئے تاہم اس وقت ریلوے ان ہزاروں پلوں کی بھی بہترین دیکھ بھال کر رہا ہے جو ایک سو سال سے بھی پرانے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دریاؤں پر موجود ریلوے کے پل دیکھ بھال کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ ریلوے ٹریک اور پلوں کی انسپکشن کے ذمہ دار افسران سے اضافی ذمہ داریاں واپس لی جائیں اور مکینکل انسپکشن کا سسٹم اور ڈیوائسسز تیار کی جائیں تاکہ پلوں کی انسپکشن میں جدت لائی جاسکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ریلوے ٹریک اور پلوں کی انسپکشن کے معیارکو بہتر بنانے کے لیے ایک برطانوی وفد کی معاونت سے ڈیجی ٹائزیشن کے پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کیا جارہا ہے جس کے بعد پیپر ورک اور رجسٹروں کاروایتی استعمال ختم ہوجائے گا۔(ار)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.