حقوق نسواں بل کے نفاذکیلئے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں، بل پر عملدرآمد کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے

پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم شیریں اختر کا بیان

جمعہ 10 فروری 2017 23:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم شیریں اختر نے کہا ہے کہ حقوق نسواںبل سابقہ حکومت نے پاس کرایا تھا اور اس پر ایک کمیٹی کا قیام عمل میں آیا تھا لیکن اس کمیٹی کی سفارشات سامنے نہیں آئیں، نہ ہی ان کے دور میں اس بل کے نفاز کے لیے کوئی سنجیدہ کوششیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسزکے تحت حقوق نسواں کے حوالے سے ایک ٹریننگ میں شرکت کی ہے اور ہم موجودہ اسمبلی کے زریعے اس بل کو عملی جامعہ پہنانے اور اس پر حقیقی طور پر عمل درآمد کرانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کے حقوق کے لیئے واضح ہدایات دی ہیں، اسلام میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے واضح احکامات ہونے کے باجود ہمارا معاشرہ خواتین کو ان کے جائز حقوق دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر تا ہے۔ خواتین کو فیصلہ ساز ی میں شرکت کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کو ان کے حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں واضح اور جامع اقدامات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :