وزارت داخلہ کا ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ‘روک تھام کیلئے باقاعدہ ایس او پی تشکیل دیاجا ئیگا

اتوار 12 فروری 2017 17:40

وزارت داخلہ کا ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ‘روک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) وزارت داخلہ کا ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ‘روک تھام کیلئے باقاعدہ ایس او پی تشکیل دیاجا ئیگا جس کے تحت قانون نافذ کر نیوالے ادارے کارروائی کریں گے ، لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہوائی فا ئرنگ سے جانی نقصان کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے لیے باقاعدہ ایس او پی تشکیل دیاجا ئے گا جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کرینگے اور ہوائی فائرنگ کو روک سکیں گے ۔

تعزیرات پاکستان کے سیکشن 337 ایچ میں ایسے کسی بھی اقدام کی ممانعت کی گئی ہے جس میں لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوں لیکن اس کے باوجود ملک میں شادی بیاہ اور خوشی کی دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :