پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز ، پشاور زلمی کا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا
اتوار 12 فروری 2017 23:25
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے چھٹے مقابلے میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ۔لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنگ جوڑی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکی۔پہلے بلے باز جیسن روئے 9 جبکہ میکولم بغیر کوئی سکور کئے پویلیئن لوٹ گئے۔ تیسرے بلے باز عمر اکمل بھی کوئی رن نہ بنا سکے اور حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔
چوتھے بلے باز ایلیٹ کا بیٹ بھی نہ چل سکا اور وہ بھی بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے صرف 11رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند کا شکار ہوگئے۔سنیل نارائن بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹے ، سہیل تنویر نے صرف 1 سکور کیا اور رن آﺅٹ ہوگئے۔(جاری ہے)
بلاول بھٹی صرف 1 سکور بنا سکے اور شاہدآفریدی کی جادوئی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔
فخر زمان 33رنز کی مزاحمت کرنے کے بعد جورڈن کی گیند پر آﺅٹ ہوئے جبکہ عرفان جونیئر کو انہوں نے تیسرا شکار بنایا۔پشاور کے لیے حسن علی نے 3،جورڈن نے 2جبکہ اصغر،حفیظ،وہاب ریاض اور آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا کم ترین مجموعہ ہے ،اس سے قبل گزشتہ برس کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 111رنز بنائے تھے ۔پشاور زلمی کی اوپننگ جوڈی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی ، پہلے بلے باز ڈیوڈ مالان صرف 1 جبکہ محمد حفیظ صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کامران اکمل نے 3رنز بنائے اور یاسر شاہ کی گیند پر ایلیٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔شاہد آفریدی بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،صوہیب مقصود بغیر کوئی سکور کئے یاسر شاہ کی گیند پر میکو لم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے جبکہ مورگن نے 23 رنز کی اننگز کھیلی اور پھر یاسر شا ہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.