ملکہ الزبتھ دوئم کے ٹوئٹر پیج کو منّظم رکھنے کے لئے سالانہ 30 ہزار پائونڈ تنخواہ کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کی اسامی

منگل 14 فروری 2017 11:19

ملکہ الزبتھ دوئم کے ٹوئٹر پیج کو منّظم رکھنے کے لئے سالانہ 30 ہزار پائونڈ ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے 10 لاکھ 77 ہزار فالوئرز والے ٹوئٹر پیج کو منّظم رکھنے کے لئے سالانہ 30 ہزار پائونڈ تنخواہ کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملکہ کی سرکاری ویب سائٹ سے جاری کردہ ملازمت کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار اور اعلی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت کے حامل ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ماہر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اعلان میں کام کی نوعیت کے بارے میں شائع کردہ معلومات میں ملکہ کے ٹوئٹر پیج کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب اور فیس بٴْک صفحات کی ایڈمنسٹریشن شامل ہے۔اعلان میں سالانہ 30 ہزار پائونڈ تنخواہ کے ساتھ ساتھ 15 فیصد اضافے والی پینشن بھی ادا کی جائے گی اور شخصی تعلیم و ترقی پر مبنی ایک وسیع پیکیج دیا جائے گا۔اعلان کے مطابق درخواست دہندہ کا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا، مستقبل کے بارے میں ویژن کا مالک ہونا، ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن کے موضوع پر تجربہ کار ، جدت پسند اور تخلیقی ہونا اور تصویر اور ویڈیو کے موضوعات میں بھی ماہر ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :