رینجرزآپریشن کراچی میں ہےتوپنجاب میں بھی شروع ہوناچاہیے،عمران خان
پولیس کوٹھیک نہ کیاگیاتودہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے،ضرب عضب کافائدہ اٹھانےکیلئے فاٹاریفارمزکی ضرورت ہے،پی ایس ایل کافائنل ہی نہیں بلکہ پوراپی ایس ایل پاکستان میں چاہتاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 14 فروری 2017 16:20
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 فروری2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاے کہ رینجرزآپریشن کراچی میں ہے توپنجاب میں بھی آپریشن شروع کیاجاناچاہیے،پولیس کوٹھیک نہ کیاگیاتودہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے،ضرب عضب کافائدہ اٹھانے کیلئے فاٹاریفارمزکی ضرورت ہے۔ انہوں نے آج لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ رینجرزاور فوج پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔
پولیس کوغیرسیاسی اور غیرجانبدارہوناچاہیے۔ایس ایچ اوزکی تقرریاں حمزہ شہبازکرتاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رینجرزآپریشن کراچی میں ہے توپنجاب میں بھی آپریشن شروع کیاجاناچاہیے۔ عمران خان نے الزام عائد کیاکہ شہبازشریف نے چندسال پہلے دہشتگردوں کوکہاکہ پنجاب میں کچھ نہ کرنا۔باقی جہاں جومرضی کرو۔عمران خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہم سب نے دستخط کیے ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کویقینی بنایاجاناچاہیے۔ اس کے برعکس ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے بعد جوامن قائم ہوا،یہ بھی ضائع ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں توپی ایس ایل پورے کاپوراپاکستان میں چاہتاہوں صرف فائنل نہیں چاہتا۔سری لنکاپردہشتگردی کے حملے کے بعد دنیامیں یہ تاثرگیاکہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے محفوظ جگہ نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.