صحافت نوکری نہیں ،فریضہ اور کمٹمنٹ کانام ہے جس کے ذریعے علاقہ کے مسائل اجاگر کرنااورحقدارکواس کاحق دلاناہے،مشتاق منہاس
صحافت اور سیاست مشکل کام ہیں ،اس میں اپنے پرائے کی تمیز نہیں رکھنی پڑتی، حقائق کوسامنے لاناپڑتا،قربانیاں بھی دیناپڑتی ہیں، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر
منگل 14 فروری 2017 18:38
(جاری ہے)
صحافیوں کوخبرکی رسائی تک مواد فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلام گڑھ پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجدمنہاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے اسلام گڑھ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیااورانھیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارک باد دی۔ تقریب سے نومنتخب صدر راجہ خاورساحل، سید کاشف شاہ، حاجی خالد حسین چوہدری، ذوالفقار بجاڑوی نے بھی خطاب کیا۔ وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ صحافیوں کے قلم کی طاقت قوم کی طرف سے امانت ہے قلم کی طاقت کودرست استعمال کریں تو اس کانام دنیامیں بلند ہوتاہے اور اگرغلط استعمال کیاجائے تو صحافت کی طرف انگلیاںاٹھتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ صحافی معاشرے میں خدمت کے نئے پہلوسے اپنے آپ کوروشناس کروائیں۔ صحافت کا ہتھیار ایٹم بم سے طاقتورہے۔ صحافی حضرات اپنے اندر اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں اور اپنے آپ کو منظم اورباوقار بنائیں۔ شعبہ صحافت سے کالی بھیڑوں کاخاتمہ کریں جواس مقدس پیشہ کی بدنامی کاباعث بنتی ہیں۔ صاف ستھری صحافت کوفروغ دیاجائے تاکہ صحافت پرعوام کااعتماد اٹھ نہ سکے۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام اورمیڈیادوست حکومت ہے۔ خبرکے حقائق کے لیے اداروں سے ڈاکومنٹ کے حصول کے لیے قانون سازی کریں گے ۔ صحافیوں کی رہائش اورپریس کلبوں کی تعمیرکے لیے بھی ہرممکن کوشش کریں گے۔ پریس فائونڈیشن کوفعال بنایاجارہاہے اور اس میں مزید اصلاحات لائی جائیںگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.