چین پاکستان اقتصادی راہداری پورے خطے کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا،محمد خان اچکزئی
میگا پروجیکٹ کے تحت 50بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری یقینی طور پر ہمیں ترقیاتی جمود سے باہر نکال دیگی،گورنر بلوچستان
منگل 14 فروری 2017 22:34
(جاری ہے)
کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کے عوام کی دہلیز تک خوشحالی لانے، روزگار کے وسیع مواقعوں میں اضافہ، خدمات کے شعبے میں بہتری لانے اور تجارتی نقل وحمل میں ترقی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کو بار آور بنانے کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی میں لسبیلہ یونیورسٹی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان 700کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر واقع ہے اور ان ذخائر ووسائل سے مکمل استفادہ کرنے اور وسائل کو درست طریقے سے بروئے کار لانا ضروری ہے۔ اس ضمن میں لسبیلہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات ان وسائل ومعدنیات کو ملک وقوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوڈ سیکیورٹی، موسمی تغیر، مسلسل خشک سالی، غربت اور کثرت آبادی جیسے چیلنجوں سے نبرد آزما ہیں ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء وطالبات اپنی اہلیت اور صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں۔ گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے ایک کامیاب کانووکیشن کے انعقاد کو سراہا اور گریجویٹس کو ڈگری کے حصول پر مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ محنت، اعلیٰ اخلاقی اقدار، سچائی اور دیانتداری کے اصولوں پر کاربند رہ کر ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار اداکریں۔ اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی دوست بلوچ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں گورنر بلوچستان نے لسبیلہ یونیورسٹی کے 300 فارغ التحصیل گریجویٹس میں ڈگریاں جبکہ 13گریجویٹس میں گولڈ میڈل تقسیم کئے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.