آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سی پیک کے تحت سڑکوں کے ذریعے ملا یا جا ئے گا ، سردار مسعود خان
آزاد کشمیر میں 1450 کلو میٹر نئی سڑکو ں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، مظفرآباد اور راو لاکوٹ کے موجودہ ایئر پورٹس کو توسیع دی جا رہی ہے، صدر آزاد کشمیر
بدھ 15 فروری 2017 21:53
(جاری ہے)
جبکہ ریاست کے موجودہ ضرورت صرف 400 میگا واٹ ہے ۔
بھمبر ، میر پور ، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں نئی صنعتوں کے قیام کے بعد توانائی کی ضروریات بڑھیں گی ۔ جو شاید 15 سو سے دو ہزار تک ہو سکتی ہے ۔ مانسہرہ ، مظفرآباد ، میرپور موٹروے کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص ہو چکے ہیں۔ جس کے ساتھ حویلی ایکسپریس کے ذریعے فارورڈ کہوٹہ اور ضلع پونچھ کو ملایا جائے گا ۔ جبب کہ دیگر اضلاع کو بھی اس موٹروے کے ساتھ جدید سٹرکوں کے ذریعے منسلک کیا جائے گا ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ آئندہ چند برسوں میں بیرون ملک سے بڑے سرمایہ کار ادھر کا رخ کریں گے ۔ سمندر پار کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لیے یہاں منافع بخش سرمایہ کاری کا سنہری مواقعے ہوں گے ۔ آزاد کشمیر میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد ریاست میں اس وقت 5 یونیورٹیوں 3 میڈیکل کالجز اور درجنوں پوسٹ گریجویٹ کالج موجود ہیں۔ نجی شعبے میں بھی تعلیمی ادارے چل رہے ہیں۔ تا ہم ہمیں اب ان کا معیار بڑھانے کی طرف توجہ دینا ہو گی ۔ اس سلسلے میں ہمیں پاکستان کے ماہرین تعلیم اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کی معاونت درکار ہو گی ۔ صحت کے میدان میں تقریبا ہر ضلع میں ہسپتال موجود ہے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان نے 5 نئے ہسپتال بنانے کی منطوری دے دی ہے ۔ جس سے آزاد کشمیر میں صحت کی بہترین سہولیات دستیاب ہوں گے ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کی ٹیم دلجمی سے کام کر رہی ہے ۔ ریاست کے تمام انتخابی حلقوں میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ رابطہ سڑکوں کی بہتری اور پختگی اولین ترجیح ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے ہم نے سفارتی کوششیں تیز تر کردی ہیں ۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آنے شروع ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین میں بھارتی سفیر کی طلبی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر باز پرُس ہماری سفارتی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا حالیہ دورہ برسلز اس حوالے سے انتہائی کامیاب رہا ۔ جہاں مجھے یورپی پارلیمنٹ کے ڈیڑھ درجن ارکان سے ملاقاتوں او ر تبادلہ خیال کا موقع ملا ۔ میں نے اپنے مخالفین کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا ۔ یورپی یونین نے بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے سے مشروط کر دیا ہے ۔ ّّّّّّّّ________________راٹھور________________متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.