عمران خان عدالت میں لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کر سکے، وہ الیکش کمیشن میں 2012 ء کے ثبوت پیش کرنے کو تیار نہیں جبکہ ہم سے 50 سالوں کا حساب لیا جارہا ہے
مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 16 فروری 2017 13:00
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدالت میں عام شہریوں کی طرح سر جھکا کر حساب دے رہی ہے۔
حسین نواز اور حسن نواز بیرون ملک کاروبار کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق پاکستان میں ٹیکس دینا ان پر لازم نہیں تاہم اس کے باوجود وہ ہر روز عدالت میں مطلوبہ شواہد پیش کر رہے ہیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان عدالت میں اپنی جانب سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کر سکے اور عدالت کا بھی کہنا ہے کہ ان کے پیش کردہ ثبوت قابل سماعت نہیں ہیںجبکہ عدالت میں جن دستاویزات پر سماعت ہو رہی ہے وہ مسلم لیگ (ن) نے فراہم کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان الیکش کمیشن میں 2012 کے ثبوت پیش کرنے کو تیار نہیں جبکہ ہم سے 50 سالوں کا حساب لیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز میڈیا پر دوسروں کی بیٹیوں کی تصاویر دکھا کر ان پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں اور ان کے شواہد بھی ان کے پاس نہیں ہیں ۔ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک خاندان پر نہیں بلکہ2018 کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور اس کے ہر کارکن کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالی کی ہے اور اس بات کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا جھوٹ عوام پر بے نقاب ہو چکا ہے اور عوام جانتے ہیں کہ وہ یو ٹرن خان کے عادی ہیں ،وہ اپنے جھوٹے الزامات پر معافی مانگنے کو بھی تیار نہیں ، ان کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.