جماعت الحرار افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان میں دہشت گردی اور وحشیانہ سرگرمیوں میں ملو ث ہے،حکومت پاکستان کی جانب سے بار بار تحفظات اور جماعت الحرار کے مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست افغان حکومت کو فراہم کرنے کے باوجود افغانستان نے دہشت گرد گروپ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی، سرحد کے دونوں اطراف دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت روکنے کی غرض سے موثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت ہے
وزیر اعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کی افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار سے ٹیلیفون پر گفتگو
جمعہ 17 فروری 2017 17:02
(جاری ہے)
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں حالیہ دہشت گرد واقعات کے نتیجے میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور پاکستانی عوام شدید صد مے اور غصے کی حالت میں ہیں۔ سرتاج عزیز نے افغان قومی سلامتی کے مشیر کو بتایا کہ ان دہشت گرد اور وحشیانہ سرگرمیوں میں دہشت گرد گروپ جماعت الحرار کا ہاتھ ہے جوافغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہی ہے۔
مشیر خارجہ نے کہ بار بار تحفظات اور مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست فراہم کرنے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد گروپ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کی غرض سے استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کیلئے ان دہشت گر گروپس کیخلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت روکنے کیلئے موثر بارڈر منیجمنٹ کی ضرورت ہے۔افغان قومی سلامتی کے مشیر نے اس موقع پر اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا ظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.