سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دہشت گردی کو گراس روٹ لیول سے ختم کرنا ہو گا ‘ پیاف

مصیبت کی اس گھڑی میں تمام بزنس کمیونٹی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

جمعہ 17 فروری 2017 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے گزشستہ روز لعل شہباز قلندر مزار میں خود کش حملے اور اس کے نتیجہ میں 80سے زائد افراد کی شہادت اور 200سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر مزار پر حملہ اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوںکے خلاف کامیاب آپریشن --"ضرب عضب "کو کراچی سمیت دوسرے شہروں تک پھیلایا جائے تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر توڑا جا سکے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں تمام بزنس کمیونٹی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔عہدیداران نے کہا کہ ہمیں سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دہشت گردی کو گراس روٹ لیول سے ختم کرنا ہو گا۔ اور اپنے ملک کو دوسروں کے لئے مثالی بنانا ہو گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ ، فول پروف انتظامات کیلئے تمام ادارے مستعد ہوں اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :