لعل شہباز قلندرؒ کے مزارکے زائرین پرحملہ پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے ،قاری محمد عثمان
صوفیاء کرام کی دھرتی پر دہشتگردوں کا راج سندھ حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،نائب امیر جمعیت علماء اسلام سندھ
جمعہ 17 فروری 2017 17:45
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکریٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیون، جمعیت علماء اسلام ضلع جام شورو کے امیر مولانا محمد قاسم خارانی ،نائب امیر حافظ اللہ دتہ ، تحصیل سیہون شریف کے امیر مولانا محمد رفیق جمالی ، جنرل سیکریٹری مولانا محمد لقمان لغاری اور دیگر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قاری محمد عثمان نے کہاکہ ملک میں پے در پے دھماکے انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔دہشت گردی کی تازہ لہر نے پورے ملک کو افسردہ کردیا ہے۔ سیکورٹی اداروں اور حکومتی کارکردگی صفر ہے۔ آج پوری قوم سوگوار ہے۔ دشمن ہمارے گھروں پر دستک دے رہا ہے جبکہ حکمران مال بٹورنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شائد ایک بار پھر دہشت گردوں کو پورے ملک پر منظم حملوں کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اب سندھ کا رخ دشمن کی کامیاب حکمت عملی اور ہمارے بے حس حکمرانوں کی غفلت اور لاپرواہی معنی خیز ہے۔ پورے ملک میں ابھرنے والے دہشت گرد حملے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ مزارات ،پبلک مقامات اور خانقاہوں کو نشانہ بنانا بدترین ظلم ہے۔سندھ حکومت ان مراکز کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کا رکن اور مقامی آبادی کے لوگ زخمی افراد کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے اور امدادی کارروائیوں میں بھر پور تعاون کریں ۔قاری محمد عثمان نے مطالبہ کیا کہ سانحہ لعل شہباز قلندر کی ایک ہفتہ کے اندر عدالتی تحقیقات کرکے عوام کو آگاہ کیا جائے اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے تا کہ آئندہ کوئی ظالم اس قسم کے واقعات کی جرأت نہ کرسکے۔مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.