برطانوی دار العوام میں مسئلہ کشمیر پر تین گھنٹے بحث اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کشمیری قوم کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو تنہا کرنے کے تمام بھارتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان
ہفتہ 18 فروری 2017 16:36
(جاری ہے)
عقید ے کی بنیاد پر نسل کشی نہیں ہونی چاہیے ۔ بھارتی سول سوسائٹی کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے، کل انتہا پسند ہندئووں کا اگلا ہدف بھارتی سول سوسائٹی ہو گی ۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں بھی کشمیریوں کی آواز گونج رہی ہے ۔ بھارتی سفیر کو خارجہ امور کمیٹی میں طلب کر کے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے متعلق باز پرس کی گئی ہے اور یورپی یونین نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ آزادانہ تجارت کے معاہدے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرنے سے مشروط کر دیا ہے۔ ترکی کے صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کھل کر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر لیکر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، انسانی حقوق کونسل ، یورپی پارلیمنٹ ، امریکی کانگریس برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر عالمی اداروں سے رابطہ کرنا ہو گا۔ کشمیری حق خود ارادیت سے کم کسی پیشکش پر آمادہ نہیں ہونگے ۔ ہم اس وقت کسی قسم کی سودے بازی کی پوزیشن میں نہیں یہ کشمیری شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہو گا۔ معاشی طور پر مضبوط ، سیاسی طور پر مستحکم اور نظریاتی طور پر روشن خیال پاکستان کشمیر کی تحریک آزادی کی کامیابی کا ضامن ہو گا۔ پاکستان اندرونی طور پر جتنا مضبوط اور مستحکم ہو گا مسئلہ کشمیر کے حل کے امکانات اتنے زیادہ ہونگے۔ صدر آزاد کشمیر نے وفد کو بتایا کہ ہم نے آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے پر تمام تر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا ہے۔ اس وقت آزاد کشمیر کے لیے سی پیک کے چار بڑے منصوبے منظور ہو چکے ہیں ، آزاد کشمیر ترقی کرے گا۔۔ جے کے ایس ڈی ایم کے ارکان سوشل میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی معلومات کو مکمل تحقیق کے بعد آگے پھیلائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.