گوجرخان، گزشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

ہفتہ 18 فروری 2017 22:45

گوجرخان، گزشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج
گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) گوجرخان گزشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبابرولد عاشق ساکن وارڈنمبر19 کو ریلوے روڈپر اس کی باربر کی دوکان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے مقتول کی دوکان پر موجود ندیم نامی شخص کو حراست میں لے لیا تھا، پولیس تھانہ گوجرخان نے مقتول کے والد عاشق کی درخواست پر ندیم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور وجہ عناد پیسوں کا لین دین بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :