ْ جلالپور اور پنڈی بھٹیاں کے علاقوں میں سرچ آپریشن ، دو اشتہاریوںسمیت4 خطرناک ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 22:59

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء)پولیس نے جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمہ میں ملوث باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ جبکہ پولیس نے 17مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکے کوائف کی جانچ پڑتال کر بعد انہیں رہا کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی۔پی۔او کے حکم پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون اور سرچ آپریشنز مزید جاری رہیں گے۔