ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ہنگری کا مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
ہنگری پاکستانی طلباء کو ہنگری میں ِ تعلیم کے لئے 200 تعلیمی وظائف مہیا کرے گا
منگل 21 فروری 2017 19:43
(جاری ہے)
متذکرہ 200 وظائف میں سے 125 وظائف بیچلرز، 50 وظائف ماسٹرزاور 25 اسکالرشپس پی ایچ ڈی پروگراموں کے لئے دیئے جائیں گے۔
سال 2015ء میں 240 طلباء کے لئے شروع کئے جانے والے تین سالہ پروگرام کے آغاز کے پہلے سال 80 پاکستانی طلباء کو ہنگری بھیجا گیا جبکہ اس معاہدے سے وظائف کی تعداد 80 سے 200 سالانہ تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان ہنگری اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور طلباء کو وظائف کی فراہمی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی اور دونوں اقوام کو مزید قریب آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومتِ پاکستان ہنگری سے آنے والے طلباء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے طلباء کو سہولیات اور اعلیٰ تعلیمی مواقع کی فراہمی پر ایچ ای سی کی تعریف کی۔ ڈاکٹر مختار احمد نے ہائر ایجوکیشن اینڈ سائنٹیفک ایکسچینج پروگرام کی کامیابی اور پس منظر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے پہلے سال 3000 طلباء نے وظائف کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے تبادلے کے پروگرام سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ہنگری کی جامعات کے ساتھ تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ہنگری کی جامعات نے پاکستان میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام میں تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔ پاکستان میں ہنگری کے سفیر سزابو استوان نے کہا کہ وظائف کی تعداد میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہنگری پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری در اصل بہتر مستقبل کے لئے سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔ انہوں نے ایچ ای سی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلباء کی کارکردگی بہت اعلیٰ رہی ہے اور وہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ طلباء دونوں ممالک کے مابین سفارتکار کا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان میں زیرِ تعلیم ہنگری کے طالب علم نندور مُلنر نے پاکستانی یونیورسٹی میں مطالعاتی تجربہ پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں کیونکہ یہاں کے اساتذہ، طلباء اور جامعہ کی انتظامیہ نے انہیں ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.