(ق) لیگ نے موجودہ حکومت کی کارکر دگی اور شعبہ صحت پر وائٹ پیپر جاری کر دیا
عام آدمی کے پاس ادویات کے پیسے نہیں اور اربوں روپے اورنج لائن میٹروٹرین پر لگائے جا رہے ہیں ،پنجاب میں 34لاکھ ٹی بی کے مریض، 70لاکھ ہیپاٹائٹس کے،2450بنیادی مراکز صحت میں نہ ادویات ہیں اور نہ ہی ڈاکٹرز، عوام خادم اعلی سے بنیادی ضروریات میسر نہ ہونے پر ماتم کدہ ہے،جب تک خادم اعلی بیٹھے ہیں جعلی سٹنٹ معاملے پر شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں،موجودہ حکومت صرف اخبارات کے اشتہارات میں ترقی کر رہی ہے، آئندہ انتخابات میں عوام اپنے ووٹ سے حکمرانوں کا احتساب کریں گے‘ وائٹ پیپر
منگل 21 فروری 2017 20:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خادم اعلی کی نا قص منصوبہ بندی کے باعث محکمہ صحت میں صورتحال بد سے بد تر ہو رہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کے فقدان پر 115خواتین جان کی بازی ہار گئیں، چلڈرن ہسپتال میں عدم توجہی سے 11سے 16ہزار بچوں کی ہلاکت ہوئی، سرکاری ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کا سسٹم ہی نہیں ،پی آئی سی میں سرجری آپریشن کے مریضوں کو 6سے 8 سال کا وقت دیا جارہا ہے،پنجاب بھر میں 34لاکھ ٹی بی کے مریض ہیں اور گندا پانی پینے سے 70لاکھ سالانہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں سے ہر سال 5لاکھ نئے مریض پیدا ہو رہے ہیں، چلڈررن ہسپتال ملتان کو اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے اور2450 بنیادی مراکز صحت برباد پڑے ہیں، وہاں نہ ادویات ہیں ، نہ ڈاکٹرز اورنہ وینٹی لیٹرز ہیں، ایک بیڈ پر 3تین مریضوں کے علاج سے انفیکشن بڑھتا جا رہا ہے، صفائی نہیں ہے ،سٹی سکین اور ایم آر مشین ہی ہسپتالوں میں موجود نہیں، پی آئی سی میں سٹنٹ سکینڈل ایف آئی اے سامنے لایا اور یہ ناقص سٹنٹ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں، عام آدمی وزیر اعلی سے سوال کرتا ہے کہ اس کے پاس ادویات کے پیسے نہیں اور اربوں روپے اورنج لائن میٹروٹرین پر لگائے جا رہے ہیں ، عوام خادم اعلی سے بنیادی ضروریات میسر نہیں ہونے پر ماتم کدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کے شعبے میں اصلاحات چاہئیں لیکن وہ انہیں کھبی انڈر پاس کبھی پل کا تحفہ دے دیتے ہیں ، شعبہ صحت ریڑھ کی ہڈی ہے ،اتنے بڑے ہسپتالوں کی کیا کارکردگی ہے سوالیہ نشان ہے، پاکستان مسلم لیگ (ق) ضلعی سطح پر پارٹی کو مضبوط کر رہی ہے، اب ملتان میں جلسہ کریں گے ،تحصیل ضلع اور ٹائون سطح پر پارٹی کو مضبوط کرکے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اخبارات کے اشتہارات میں ترقی کر رہی ہے، نچلی سطح پر کوئی پلان نہیں پالیسی نہیں، صحت، تعلیم اور ریسکیو کے محکموں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے،ریسکیو1122نے اب تک 15لاکھ سے زائد جانیں بچائیں اگر وزیر اعلی نے کسی ایک کی جان بچائی تو بتائیں، سٹنٹ معاملے پر حکومت کمیشن بنا دے گی اور ایکشن نہ لیا جائے گا جب تک خادم اعلی بیٹھے ہیں وہ کسی بھی حادثے کی بہتر رپورٹ سامنے نہیں لانے دیں گے۔ترجمان ڈاکٹر زین علی نے کہا کہ سانحہ چارسدہ کی مذمت کرتے ہیں اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے بڑے حادثے کو روکا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.