وزیراعلیٰ کا لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس
میرٹ کے برعکس تمام بھرتیاں فی الفور منسوخ کرنے ،قواعد و ضوابط کے برعکس خریداری کے عمل کو بھی فوری طورپر روکنے کا حکم فرائض کی انجام دہی میں غفلت بھرتنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہورنالج پارک کمپنی پر سخت برہمی کا اظہار وسائل قوم کی امانت ہیں جو ان میں خیانت کریگااسے قانون کے مطابق سزا ملے گی:شہبازشریف لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کی گئی
منگل 21 فروری 2017 21:58
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت بھرتنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہورنالج پارک کمپنی پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر جگہ میرٹ اورشفافیت کو فروغ دیا ہے اورمیں نے آج تک میرٹ اورشفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،اس لئے سرکاری افسران کو میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرنے دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں جو ان میں خیانت کرے گااسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ سرکاری افسران قواعد و ضوابط کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں ۔انہوںنے کہا کہ 7روز کے اندر لاہورنالج پارک کمپنی میں ہونیوالی بے ضابطگیوںکے حوالے سے حتمی رپورٹ پیش کی جائے اورغفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔سرکاری کمپنیوں کے امورکا متعلقہ محکمے خود جائزہ لیں ۔میرٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔انہوںنے کہا کہ اگر آئندہ میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ محکمے کے سیکرٹریز اور کمپنیوں کے بورڈ ممبران ذمہ دار ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو چلانے کیلئے بہترین افراد پر مشتمل بورڈز تشکیل دیئے ہیں ،اب ان بورڈز کی ذمہ داری ہے کہ معاملات کو شفاف طریقے سے چلایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے شفافیت اورمیرٹ کے جو اعلی معیار سیٹ کیے ہیںاس کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس میں شفافیت اوراعلی معیار کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ہماری شفافیت کی پالیسی پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا ۔میںبہترین ہیومن ریسورس کے انتخاب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں لیکن یہ چناؤ بھی میرٹ پر ہونا چاہیے۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد،سید رضاعلی گیلانی،بیگم ذکیہ شاہنواز ،چیف سیکرٹری،چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ،چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میںشرکت کیمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.