کھل بنولہ بنانے والی فیکٹریوں کی چیکنگ ، چھ فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج

منگل 21 فروری 2017 22:42

چنیوٹ ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ساجد حسین نے لائیو سٹاک اورپولیس کے ہمراہ ضلع چنیوٹ میں مختلف کھل بنولہ بنانے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی، غیر معیاری اور بوریوں کا وزن پور ا نہ ہونے پر چھ فیکٹری مالکان کے خلاف پنجاب فیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مقدمات درج کروا دیے ہیں،کارروائی میںچنیوٹ کے علاقہ مصطفی آباد کے امجد حسین ،پورن پلان کے کاشف محمودکے خلاف کھل بنولہ غیر معیاری ہونے پر جبکہ چناب نگر میں آفتاب احمد ،محمد وارث ،محمد صدیق ،نوید طارق پر مقدمات وزن کم ہونے پرمقد مات درج کئے گے، ساجد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لائیو سٹا ک کے ساتھ مل کر صوبہ بھر سے غیر معیار ی اور کم وزن کھل بنولہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور کسی کو بھی جانوروں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔