پاکستان افغانستان کو مخلص دوست سمجھتا ہے، امن، ترقی و خوشحالی کیلئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، خطہ میں امن افغانستان میں امن سے وابستہ ہے
صدر مملکت ممنون حسین کی کیڈٹ کالج حسن ابدال کے کیڈٹس سے بات چیت
بدھ 22 فروری 2017 17:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کو ترقی و خوشحالی کے سفر میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پائیدار قومی ترقی کیلئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے اور ملک سے دہشت گردی کی نئی لہر کو کچل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے اور امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے احتساب سے ہی قومی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کے سخت قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران کرپشن کا کوئی ایک واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ رواں صدی کی یادگار ہے جو پورے خطہ کی تقدیر بدل دے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ترقی و استحکام جمہوری عمل کے تسلسل سے وابستہ ہے کیونکہ جمہوری نظام سے انحراف کے نتیجہ میں ہمیشہ ملک کا نقصان ہوا ہے، ملک کو درپیش مسائل قومی معاملات کو آئین کی روشنی میں چلانے سے حل ہو سکتے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کی فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے، نئی نسل کو قومی ثقافت اور شناخت کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی قیادت کا معیار قوم کی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ خدمت کرنا ہے، ملکی قیادت کو نئی نسل کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گی بلکہ دیگر کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے بھی یہاں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال مادر وطن کے دفاع اور خدمت کیلئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالج جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی جاری رکھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.