لاڑکانہ کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل میں ٹکر، دو افراد جاں بحق

بدھ 22 فروری 2017 23:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) لاڑکانہ کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل میں ٹکر، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام لاڑکانہ کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر رتوڈیرو سے لاڑکانہ آنے والی مسافر بس کا سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار شکارپور ضلع کے گاؤں محمد آچر سدایو کے رہائشی احسان شاہ اور بس میں سوار شہر کے اللہ آباد محلہ کا رہائشی نوجوان صدام کورکانی موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد جانبحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :