دنیا کے طویل ترین فلسطینی سیاسی قیدی کی سابقہ سزائے قید بحال
اسرائیلی جیل میں بہ طور سیاسی قید سزا کاٹنے والے فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کو دوبارہ عمر قیدسنادی گئی
جمعرات 23 فروری 2017 11:54
(جاری ہے)
اسیر فلسطینی رہ نما کی اہلیہ ایمان نافع نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ اسرائیلی عدالت کا فیصلہ محض سیاسی فیصلہ ہے۔ میرے شوہر کو سابقہ سزا کی بحالی پر گہرا صدمہ پہنچا ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ نائل البرغوثی نے 33 سال صہیونی جیلوں میں ایک بے گناہ سیاسی قیدی کے طور پر قید کاٹی۔
انہیں قیدیوں کے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا مگر صہیونی حکام نے اس معاہدے کی پاسداری کے بجائے اس کی مخالفت کرتے ہوئے نائل البرغوثی کو دوبارہ حراست میں لے کران کی سابقہ سازا بحال کردی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ان کے شوہر کی سیاسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کررہا ہے۔خیال رہے کہ نائل البرغوثی ک اسرائیل نے سنہ 1978ء میں یہودی آبادکاروں کے قتل کے سہولت کار کے الزام میں حراست میں لیا۔ اسی الزام میں انہیں تاحیات عمر قید اور 18 سال اضافی قید کی سزا سنائی۔ سنہ 2011ء میں انہیں رہا کیا گیا مگر کچھ عرصہ بعد انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔ دوبارہ گرفتاری کے بعد ان کے خلاف پھر سے مقدمہ چلایا گیا اور مقدمہ کی کارروائی مکمل ہونے تک انہیں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ گذشتہ روز اسرائیل کی فوجی عدالت نے ان کی سابقہ قید کی سزا بحال کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عمر قید اور اٹھارہ سال کے لیے پابند سلاسل کردیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.