فاٹاکا صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ فوری انضمام وقت کی اہم ضرورت اور قبائلی عوام کی دیرینہ خواہش ہے ،وفاقی حکومت فاٹا میں عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خائف ہونے کی وجہ سے فاٹا کو صوبے کے ساتھ ضم کرنے کی راہ میںرکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیںکر رہی ہے
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرکی وفد سے گفتگو
جمعرات 23 فروری 2017 21:00
(جاری ہے)
وفد سے باتیں کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مراعات یافتہ اور مفادپرست افراد کے علاوہ فاٹا کے تمام عوام صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ اشتراک کے حق میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اورمحمودخان اچکزئی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر فاٹا پر سیاست نہ کریں۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں صدیوں پرانے کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ اب ناگزیر ہوچکا ہے،وفاقی حکومت فاٹا کے غیور عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے فاٹا ریفارمز کمیٹی کی سفارشات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے فاٹا کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ضم کرنے کا اعلان کرے۔سپیکر اسد قیصر نے پارٹی کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپس کے اختلافات کو نظر اندازکرکے پارٹی کو مضبوط بنانے اور فاٹا میںپی ٹی آئی کی تنظیم سازی میں اپنابھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی بشمول فاٹا ملک بھر میںبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.