این ایچ اے میں موجود میں موجود کرپٹ مافیا کی 12ارب روپے کی بھاری کرپشن کا انکشاف
جمعرات 23 فروری 2017 21:01
(جاری ہے)
اس طرح کارانوالہ چوک ملتان سے بہاولپور چوک توسیع منصوبہ کاپی سی ون 86کروڑ کا تھا ٹھیکیدار کو ادائیگی ایک ارب30کروڑ کی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق حیدرآباد بدین روڈ کی تعمیر کا پی سی ون 80کروڑ کا منظور ہوا تھا جبکہ من پسند ٹھیکیدار کو ادائیگی ایک ارب 39کروڑ کی گئی ۔
سکرند بے نظیر آباد روڈ کی توسیع منصوبہ کاپی سی ون ایک ارب42لاکھ تھا جبکہ ٹھیکیدار کو ایک ارب 42کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ قانون کے مطابق پی سی ون کی منظوری کے بعد منصوبہ کی لاگت میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا لیکن نیشنل ہائی ویز حکام قانون کا ماننے پر تیار نہیں ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق لاڑکانہ نوڈیرو روڈ کا پی سی ون ایک ارب 93کروڑ کا تھا جبکہ ٹھیکیدار کو ادائیگی 3ارب18کروڑ رپوے کی گئی جبکہ کے پی کے میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے منصوبہ کا پی سی ون 6ارب 27کروڑ تھا جبکہ ٹھیکیدار کو ادائیگی 9ارب 37کروڑ روپے کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق ان منصوبوں کا کنسلٹنٹ کمپنی ایم ایس ای اے کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ تھی جس کی ذمہد اری تھی کہ وہ لاگت میں اضافہ اور منصوبہ کے ڈیزائن میں تبدیلی نہ کرنے دے۔ جبکہ تعمیراتی فرم زیرک لمیٹڈ تھی جس کو بھاری ادائیگیاں کی گئی۔ جب ی ادائیگیاں کی گئی تھی تو اس وقت وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی بیوی عاصمہ ارباب عالمگیر تھے جو اب نیب کو کرپشن انکوائری میں مطلوب ہیں۔۔۔( علی/رانا مشتاق)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.