ماہرین نے سیلابوں کے خلاف اپنا انوکھا ہیتھار متعارف کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 فروری 2017 23:53

ماہرین نے سیلابوں کے خلاف اپنا انوکھا ہیتھار متعارف کرا دیا

برطانوی ماحولیاتی حکام نے سیلابوں کے خلاف اپنے تازہ ترین ہتھیار کے طور پر اود بلاؤ (beaver) کو پیش کیا ہے۔ اود بلاؤ جسے سگ ماہی بھی کہا جا تا ہے دو فٹ لمبا کترنے والا جانور ہے۔
فارسٹری کمیشن سیلابوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر اودبلاؤ کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کا سوچ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق تجربات سے ثابت ہوا کہ اود بلاؤ ڈیم بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہزاروں ٹن پانی کو روک کر رکھتے ہیں، جس سے پانی ایک دم بہہ کر گاؤں میں تباہی نہیں پھیلاتا۔
حکام اب 2012 میں سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے لائیڈ بروک، گلوکاسٹرشائر میں ان جانوروں کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔
اود بلاؤ کو ماحول میں چھوڑنے سے نہ صرف پانی کو روکا جا سکتا ہے بلکہ اس سے حیاتیاتی تنوع بھی پیدا ہوگا جو بہت سی نایاب انواع کے پھلنے پھولنے کے لیے ضروری ہے۔
حکام نے ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پہلے وہ علاقے کے رہائشیوں سے بات کریں گے، اس کے بعد اس حوالے سے بات کریں گے۔


ماہرین نے سیلابوں کے خلاف اپنا انوکھا ہیتھار متعارف کرا دیا