مکہ: بوڑھے سعودی شہریوں کی کارڈرفٹنگ کی تصاویر نے سوشل میڈیاپر ہنگامہ کھڑا کر دیا

جمعہ 24 فروری 2017 07:46

مکہ: بوڑھے سعودی شہریوں کی کارڈرفٹنگ کی تصاویر نے سوشل میڈیاپر ہنگامہ ..
مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): سعودی عرب میں کارسٹنٹ ، ڈرفٹنگ عموماََ نوجوان کا خطرناک کھیل سمجھا جاتا ہے تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سوشل کئیر ہوم کے چند بوڑھے افراد کو ایک کار میں ڈرفٹنگ کرتے دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سعودی شہریوں نے شدید احتجاج کیاہے ۔وزارت ِمحنت برائے سماجی ترقی نے اس کیس کی تحقیقات کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔شہریوں کا کہناہے کہ سوشل کئیر ہاﺅس کی انتظامیہ نے بوڑھے افراد کو کھلی چھٹی دے کر ان کی اور دوسروں کی زندگیاں مشکل میں ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔اتنی زیادہ رفتار میں جیپ میں ڈرفٹنگ کرنے سے ان افراد کی زندگی کو بھی شدید خطرہ تھا۔