اوگرا کی ہدایت پر کمرشل گیس سلنڈرز میں 100 روپے ‘گھریلو سلنڈرز اور گیس میں 25 روپے اور فی کلو 5 روپے کمی

ہفتہ 25 فروری 2017 21:09

اوگرا کی ہدایت پر کمرشل گیس سلنڈرز میں 100 روپے ‘گھریلو سلنڈرز اور گیس ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) بڑی ایل پی جی گیس کمپنیوں نے اوگرا کی ہدایت پر کمرشل گیس سلنڈرز میں 100 روپے گھریلو سلنڈرز اور گیس میں 25 روپے اور فی کلو 5 روپے کمی کردی جب کہ چھوٹی گیس کمپنیوں نے اوگر کی ہدایت پر عمل نہیں کیا ایل پی جی گیس سلنڈرز ،ڈسٹری بیوٹرز ذرائع کے مطابق بڑی ایل پی جی گیس کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈرز میں 100 روپے کمی کے بعد اب سلنڈرز کی قمیت 3650 روپے گھریلو سلنڈرز کی قمیت 25 روپے کم کرنے کے بعد 885 روپے کر دی ہے جب کہ ضلعی سطح پر گیس کمپنیوں نے حسب معمول قیمتوں میں کمی مرحلہ وار 10 روپے فی سلنڈرز کی ہے ان چھوٹی کمپنیوں نے یہ اقدام پہلے سے موجود سٹاک کی وجہ سے کیا ہے تاکہ انھیں مالی نقصان برداشت نہ کرنا پڑے دوسری طرف شہروں میں ایل پی جی فروخت کرنے والے دوکاندار اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر گیس فروخت کر رہے ہیں،