نیا صدارتی حکومتی نظام ترکی کو جدت سے ہمکنار کرے گا، وزیر اعظم ترکی

اتوار 26 فروری 2017 10:31

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ جدت کی راہ میں مزاحمت کرنے والے، اس سے گریز کرنے والے ہر گز فتح و کامیابی پر اپنی مہر ثبت نہیں کر سکتے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات کٹھن اور محنت طلب بھی کیوں نہ ہو ہم نے ہمیشہ جدت کا سفر طے کرنے کی ہی سعی کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام نے ترکی کو متعدد بار بحران کے دہانے پر آن کھڑا کیا ہے، نیا نظام بحرانوں کو دور کرنے والے اور مصالحتی ثقافت و ماحول کو پروان چڑھائے گا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ نیا نظام لائے جانے کی صورت میں ترکی بیرونی خطرات کے سامنے بھی فی الفور فیصلے اور حرکت کرنے کے قابل بن جائیگا۔ یہ نظام خوفزدہ کرنے کی سیاست کا خاتمہ کرے گا، ملک میں اتحاد و یکجہتی کے ماحول کو مزید تقویت دے گا۔

متعلقہ عنوان :