بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا آرٹ یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر عملدآمد کے لیے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی درخواست کی ہے، رائے ونڈ میںبورڈ کی اراضی پر تھہیم پارک بنانے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے،سابق چیئرمین بورڈ کی کرپشن کیخلاف نیب کام کر رہا ہے ، لال حویلی سے محکمہ کا کوئی تعلق نہ ہے اس سے منسلک اراضی پر شیخ رشید نے کرایہ داران کو مار بھگایا اوراس پر قبضہ کر رکھا ہے ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق
پیر 27 فروری 2017 21:58
(جاری ہے)
بورڈ ممبران نے بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا آرٹ یونیورسٹی کے اعلان پر عملدآمد کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے خصوصی دلچسپی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بورڈ نے عوامی مقصد کے لیے رائے ونڈ میںبورڈ کی اراضی پر تھہیم پارک بنانے کی سفارش کی ہے جس کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے ۔
انہوںنے بتایا کہ بھارت سے آئے ہوئے ہندو یاتری کٹاس راج مندر چکوال میں شو راتری کی تقریبات منانے کے پاکستان سے محبت اور بہترین مہمان نواز ی کی یادیں لیے واپس گئے ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ ہندو پنچائیت کمیٹی نے سٹینڈنگ کمیٹی کو درخواست کی تھی جس پر معاملہ بورڈ کے سامنے رکھا گیا اس پر عملدآمد کرتے ہوئے بورڈ نے ہنگلاج ماتا مندر بلوچستان کو ایمبو لینس مہیا کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بورڈ نے ملتان میں اراضی کی ڈویلپمنٹ کے لیے منظوری دی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بورڈنے بتایا کہ ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے این آر ایس کی مد میں حاصل کی جانے والے رقم کے بارے جون میں آگا ہ کیا جائے گا ۔سابق چیئرمین بورڈ آصف ہاشمی کی کرپشن کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ نیب اس بارے کام کر رہا ہے اور جلد اس حوالے سے تمام تر تفصیلا ت میڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ لال حویلی سے محکمہ کا کوئی تعلق نہ ہے اس سے منسلک اراضی پر شیخ رشید نے کرایہ داران کو مار بھگایا ہے اوراس پر قبضہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگلی بورڈ میٹنگ 27مارچ کو کراچی میں ہو گی ۔ قبل ازیں بورڈ کے اجلاس میں چاروں صوبوں سے بورڈ ممبران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.