وزیراعظم محمد نواز شریف کادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے چین کی سفارتی اور مادی حمایت کا خیرمقدم
ہر طرح کے حالات میں حمایت پر چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہر گذرتے دن کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین کے ساتھ دوستی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور ہے، سی پیک) گیم چینجر ہے جس سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگی بدلنے جا رہے ہیں وزیراعظم محمد نواز شریف کی ای سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے آمد پر چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ژی ژوئی ژان سے گفتگو
منگل 28 فروری 2017 15:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) گیم چینجر ہے جس سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگی بدلنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ای سی او کانفرنس میں خصوصی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے نمائندے کے طور پر ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ کی شرکت پر انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع ’’علاقائی خوشحالی کے لئے رابطے‘‘ ہے جو کہ چین کی ون بیلٹ ون روڈ کے تصور سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے ای سی او ریجن اور اس سے آگے تک کے لئے تذویراتی ثمرات کے سلسلے میں مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ وہ چین کے صدر لی شن پنگ کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم فار انٹرنیشنل کوآپریشن میں شرکت کے لئے مئی میں چین کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وئی ڈونگ، ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل ژو کیان اور ایشیائی شعبہ کے قونصلر شین فنگ کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی، وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.