وزیراعلیٰ سندھ نے 27 موروں کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیکر محکمہ جنگلات سے رپورٹ طلب کرلی
یہ بات نا قابل قبول ہے موسم سرما میں متعلقہ اتھارٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث مور ہلاک ہور ہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
منگل 28 فروری 2017 22:57
(جاری ہے)
اس دیہات کے لوگوں نے انہیں بتایا کہ مرغیاں اور مور رانی کھیت کی بیماری پھیلانے کے باعث بڑی تعداد میں ہلاک ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2007سے ہونے والی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موروں کی ہلاکت کے پیچھے رانی کھیت کا وائرس ہے جو کہ مرغیو ں سے پھیلتا ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ اس حوالے سے حفاظتی اقدامات درکار ہیں وہ محکمہ ویٹنری کی جانب سے کئے جانے چاہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ا کلیون میں 4مور چھور تعلقہ کے بنگل میں 2 ، باکھو میں 4اور مٹھی کے پوسارگو میں 4، دھابارو میں 2، سینگھالو تعلقہ ڈیپلو میں 2اور ننگر پارکر کے دیراندیدہ میں 9مور ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ویٹنری اور جنگلات کو ہدایات جاری کی کہ وہ قریبی تعاون اور روابط کے ساتھ اس بیماری پر کنٹرول کرنے کے لئے کام کریں اور انہیں اپنی رپورٹس بھیجیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ علاقے میں مرغیوں اور موروں کو ادویات کی فراہمی بھی شروع کریںاور بیمار موروں کو صحت مند موروں سے علیحدہ کیا جائے اور موروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمت عملی واضع کی جائے اور انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات اور ویٹنری کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے تھر میں فعال، انرجیٹیک اور پرندوں سے پیار کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کریں ۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف رپورٹس نہیں بلکہ نتائج چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.