سپر لیگ فائنل میچ کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے پورا لاہور بینکوں کے باہر امڈ آیا ،شائقین کرکٹ نے صبح سویرے ہی برانچوں کے باہر ڈیرے ڈال لئے
برانچوں کو ٹکٹوں کی فراہمی میں تاخیر ،500والی ٹکٹوں کی مبینہ طور پر اعلان کردہ تعداد سے کم دستیابی کے باعث شدید بے نظمی ،رینجرز ‘پولیس کو بلانا پڑ گیا 0والی ٹکٹیں نہ ملنے کیخلاف شائقین کاپی سی بی ،پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج ،بلیک میں فروخت کے الزامات بینکوں کے باہر جم غفیر ہونے کے باعث اکائونٹ ہولڈرز کو شدید مشکلات کا سامنا ،بعض بینکوں کے مرکزی دروازے بند کرنا پڑ گئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان ہوتے ہی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ،محض چند گھنٹوں میں پورے اسٹیڈیم کی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں
بدھ 1 مارچ 2017 16:19
(جاری ہے)
ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا اعلان ہوتے ہی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور محض چند گھنٹوں میں ہی پورے اسٹیڈیم کی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ، اے ایچ کاردار، رمیض راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کی ٹکٹ 8 ہزار جبکہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق اور نذر محمد انکلوژرزکے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ۔
فروخت کے آغاز کے صرف چار گھنٹوں کے اندر اندر ہی تمام آن لائن ٹکٹس شائقین نے خرید لیے اور ویب سائٹ پرسولڈ آؤٹ بورڈ آویزاں کردیاگیا۔ چار ،آٹھ اور بارہ ہزار والی ٹکٹیں بینک کی برانچوں کے ذریعے بھی فروخت کی گئیں ۔جنرل انکلوژرز میں داخلے کے لئے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر تھی جن کی منتخب بینک پنجاب بینک کی برانچوں سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے شائقین صبح 7بجے ہی قطاریں بنا کر کھڑے ہو گئے ۔پی ایس ایل انتظامیہ کی طرف سے پنجاب بینک کی برانچ ایجرٹن روڈ ،بینک سکوائر ماڈل ٹائون ،مال ویوپلازہ بنک سکوائر،صدر بازار برانچ لاہور کینٹ ،کمرشل بلاک ڈی ایچ اے ،298اے نیو مسلم ٹائون،مین کیلوری برانچ ،2-Aگرائونڈ فلور عمیر پلازہ ،کمرشل زون ،کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور ،مین بلیوارڈ گلبرگ ،جوہر ٹائون برانچ ،308زیڈ بلاک ڈی ایچ اے ،والٹن روڈ لاہور کینٹ ،فیصل ٹائون ،جیل روڈ برانچ اور علی بلاک نیو گارڈن ٹائون لاہور شامل تھیں ۔شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد 500 والی ٹکٹ کے حصول کے لئے آئی تھی جس کے لئے انہیں بینکوں کے باہر گھنٹوںانتظار کرنا پڑا ۔ تعداد بڑھنے کے بعد صبح سے قطاروں میں لگے شائقین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے بینکوں کے گارڈز اور انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی کی ۔ بینکوں کی انتظامیہ کے مطابق انہیں 500والی ٹکٹس انتہائی کم ملی ہیں ۔ شائقین کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی 500والی ٹکٹیں ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔اس کے باوجود شائقین برانچوں کے باہر جمع رہے جس کے باعث اکائونٹ ہولڈرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گلبر گ مین بلیوارڈ ، ماڈل ٹائون ، ایجر ٹن روڈ کی برانچوں میں ٹکٹیں ختم ہونے پر انتظامیہ کو مرکزی دروازے بند کرنا پڑگئے جس کے باعث شائقین کرکٹ مشتعل ہو کر بینکوں کے جنگلوں کو پیٹتے رہے ۔ گلبرگ میں مشتعل شائقین کرکٹ نے مین بلیوارڈ کو بند کر کے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے کے باعث دھکم پیل سے شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے پولیس اور رینجرز کو طلب کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود شائقین کرکٹ مشتعل رہے ۔ ماڈل ٹائون میں بھی 500والی ٹکٹیں ختم ہونے کے اعلان پر شائقین کرکٹ مشتعل ہو گئے اور پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔شائقین کرکٹ نے الزام عائد کیا کہ بینکوں کو دی جانے والی 500والی ٹکٹیں بھی بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں اور اس کے 2000سے 4000ہزار روپے تک مانگے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ 4ہزار کی ٹکٹ کی بھی مانگ رہی تاہم زیادہ مانگ 500والی ٹکٹوں کے دیکھنے میں آئی ۔ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میںمیچ دیکھنے والوں کی گنجائش لگ بھگ ساڑھے 24ہزار ہے اور ٹکٹوں کی فروخت سے 14کروڑ 60لاکھ روپے آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.