چوبیس گھنٹوں کے دوران238مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس

بدھ 1 مارچ 2017 23:37

چوبیس گھنٹوں کے دوران238مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس
فیصل آباد ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن238مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 238مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 214 اشتہاری مجرمان،16 عدالتی مفروران اور08ٹارگٹ افینڈر شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں05عددپسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میںچرس 7.545 کلو گرام ، افیون 100 گرام ، ہیروئن 75 گرام اور 208لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :