جنگلات کی کٹائو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں ،جنگلات کے کٹائو کی روک تھام کی اس مہم میں محکمہ جنگلات کو پولیس اور انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن کابیان

بدھ 1 مارچ 2017 23:47

جنگلات کی کٹائو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں ،جنگلات ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے سیکریٹری جنگلات اور ادارے کے دیگر متعلقہ آفیسرن کو ہدایت کی ہے کہ جنگلات کی کٹائو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں ، جنگلات کے کٹائو کی روک تھام کی اس مہم میں محکمہ جنگلات کو پولیس اور انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اس حوالے سے محکمہ جنگلات عوام کے تعاون سے بھرپوراقدامات کرے تاکہ اس بات کا احساس دلایا جاسکے کہ جنگلات کے کٹائو سے ہم سب کا نقصان ہوگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہاکہ سئی جگلوٹ میں جنگلات کے کٹائو کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں محکمہ جنگلات کے متعلقہ آفیسران شکایات کنندہ کے ہمراہ جنگل کے مختلف مقامات کا معائنہ کریں اور اگر کوئی بھی جنگلات کے کٹائو میں ملوث پایا گیا تو ان کیخلاف بلاتفریق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جائے اور شجرکاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ گلگت میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے جدید مثالی نرسری کا قیام عمل میں لایاجائے جہاں ہر قسم کے پودے دستیاب ہوں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے صوبے میں مزید کنزرویشن کمیٹیاں قائم کی جائیں خصوصاً جگلوٹ بارگن اور دیگر مقامات میں وائلڈ لائف کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کنزرویشن کمیٹیاں بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :