کراچی‘ غیر ملکی باشندوں اور ڈکیت سمیت 15ملزمان گرفتار

جمعہ 3 مارچ 2017 23:32

کراچی‘ غیر ملکی باشندوں اور ڈکیت سمیت 15ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) شہر کے مختلف علاقوں میںجمعے کو پولیس نے کاررائیاں ،مقابلے ، غیر ملکی باشندوں ، ڈکیت سمیت 15ملزمان گرفتار۔ اسلحہ مسروقہ سامان برآمد۔ ت تفصیلات کے مطابق جمعے کو اینٹی انکروچمنٹک کرائم سیل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 غیر قانونی تارکین دطن باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس ایچ او اے وی سی سی شبیر حسین نے بتایا کہ گرفتار غیر ملکیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتاہے اور مذکورہ افراد عرصہ دراز سے کراچی میں رہ رہے ہیں۔ شاہراہ فیصل پولیس نے جوہر موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئی3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ادھر شریف آباد پولیس نے لیاقت آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہیں 2 غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ایک کا تعلق بنگلہ دیش اور دوسرے کا تعلق برما سے بتایا جاتاہے۔ ادھر ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ پولیس نے ایک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 3افغان غیر ملکی ہیں اور ایک اسٹریٹ کرمنل ہے اور غٰیر ملکیوں کا تعلق افغانستان سے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اسٹریٹ کرمنل کامران کا ایک ساتھی طاہر زیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے ماے جارہے ہیں۔ ادھر نیو کراچی اور خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دومختلف کارروائیاںکرتے ہوئے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسرقہ سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرمنلز ہیں اور شہر کے مختلف علاقوںمیں متعدد وارداتیںکرچکے ہیں۔