بڑے ایونٹ کیلئے شاندر انتظامات، فول پروف سکیورٹی کے ساتھ فائنل کے دیگرانتظامات بھی بہترین ہوں گے،وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت قربان لائنز میں اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں رات گئے اعلیٰ سطح کا اجلاس پی ایس ایل فائنل میچ کے سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ ادارے شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،انسانی بس میں ممکن ہر ضروری اقدام کیا جائے جس سے میچ دیکھنے کیلئے آنے والوں کو سہولت ملی:شہبازشریف خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 200 طلبا و طالبات کو میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے،پنجاب حکومت کے خصوصی مہمان ہونگے فائنل میچ صرف لاہور کا نہیں، پاکستان کا ایونٹ ہے جسے ہر صورت کامیاب اور یادگار ایونٹ بنانا ہے، اجلاس سے خطاب
جمعہ 3 مارچ 2017 23:41
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 200 طلبا و طالبات کو میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے اور یہ 200 طلبا و طالبات پنجاب حکومت کے خصوصی مہمان کے طور پر میچ دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکولز کے 25 طلبا و طالبات اور 25 پیف سکالرز کو بھی میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔یہ صرف لاہور کا نہیں، پاکستان کا ایونٹ ہے جسے ہر صورت کامیاب بنانا ہے۔فائنل میچ کو یادگار بنانے کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے۔میچ کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کو بہترین کھانا ملنا چاہیئے اوراس ضمن میں کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہیئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر لاہور ڈویژن نے سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کیمروں پر پابندی ہوگی۔سٹیڈیم میں فرسٹ ایڈ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے جبکہ 2 موبائل ہسپتال بھی موجود ہوں گے۔نریٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فری شٹل سروس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، رانا مشہود احمد، ایوب گادھی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.