کراچی،شاہ لطیف ٹائون میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق،کار الٹنے سے 6افراد زخمی

بدھ 8 مارچ 2017 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق جبکہ بلدیہ نیول کالونی کے قریب کارالٹ گئی جس کے باعث بچی سمیت 6افرادزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون سے بچے کی نعش ملی ہے ۔

(جاری ہے)

بچے کی عمرتقریبا13سال ہے جوکہ بجلی کے جھٹکے لگنے سے ہلاک ہواہے ۔نعش کوقریبی استپال منتقل کردیاگیاہے ۔تاحال نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ کراچی کے علاقے بلدیہ نیول کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میںبچی سمیت 6افرادزخمی ہوگئے ،ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادکوقریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :