جماعة الدعوة کا احیائے نظریہ پاکستان مہم چلانے کا اعلان
ماہ مارچ میں مختلف علاقوں کی سطح پر پروگرامات ،سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں منعقد ہونگی 17مارچ کووفاقی دارالحکومت کی مساجدمیں علماء کرام نظریہ پاکستان اور بیرونی سازشوںکو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے 23 مارچ کونظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے کے عنوان سے بڑا پروگرام ہو گا جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی و کشمیری تنظیموں کی قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں فیصلے
بدھ 8 مارچ 2017 20:55
(جاری ہے)
شفیق الرحمن نے کہا کہپاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کا نعرہ نوجوان نسل کے ذہنوں سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، بیرونی قوتوں کی پوری کوشش ہے کہ پاکستانی قوم کو فکری انتشارکا شکار کر دیا جائے اور ان کے اسلامی تشخص کو تبدیل کر دیا جائے۔
دشمنان اسلام کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احیائے نظریہ پاکستان مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہیں۔ منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت یہاں بم دھماکے اور قتل و غارت گری کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ بیرونی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ معاشی مسائل کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ہمیں ان سازشوں سے بھی کسی صورت بے خبر نہیں رہناچاہیے۔ اللہ کے دشمن ملکوں و معاشروںپر مسلط ہیں اورمنظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔جماعةالدعوة کلمہ طیبہ کی بنیاد پرسب کو متحد کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اسلام وملک دشمن عناصر کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پورے ملک کے کونے کونے میں لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کر رہے ہیںانہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے ہر سیکٹر میں نظریہ پاکستان پر تیار کردہ خصوصی ڈاکومینٹری بھی وسیع پیمانے پر بڑی اسکرینوں کے ذریعے دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اساتذہ، طلبہ، خواتین و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علیحدہ پروگرامات ترتیب دیے جائیں گے۔۔۔۔اعجاز خانمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.