گردشی قرضہ 393 ارب روپے تک پہنچ چکا ، قرضے کے 30 ارب روپے آئندہ ہفتے ادا کردیئے جائیں گے‘ آئی پی پیز کی جانب سے اخبارات کے ذریعے نوٹس بھجوانے کا عمل گمراہ کن ہے‘ خیبر پختونخوا کو بجلی کے خالص منافع پر 39 ارب روپے کے بقایا جات ادا کئے ہیں جو صارفین سے ابھی تک وصول نہیں کئے گئے‘ سرکلر ڈیٹ پر حکومتی گارنٹیاں طلب نہیں کی گئیں
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا سینیٹ میں سینیٹر شبلی فراز توجہ دلائو نوٹس کاجواب
بدھ 8 مارچ 2017 19:00
(جاری ہے)
نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ پھر اتنا ہی ہوگیا ہے جتنا پہلے دیا تھا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی گارنٹیاں طلب نہیں ہوئیں۔
سرکلر ڈیٹ میں اضافہ کی بات درست ہے۔ لائن لاسز اور بجلی چوری پر ہمیں سرکلر ڈیٹ ورلڈ بنک کے ساتھ ارینجمنٹ کے بعد 350 ارب روپے پر کیپ ہے۔ فروری کے آخر پر یہ 393 ارب روپے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز کو ہمیں نوٹس دینا ہوتا ہے۔ نوٹس قانونی کارروائی کے لئے ہوتا ہے۔ اخبار کے ذریعے جو نوٹس بھجوایا گیا یہ گمراہ کن ہے۔ وہ انفرادی طور پر نوٹس بھجوا سکتی ہیں۔ آنے والے ہفتہ میں تیس ارب روپے کی ادائیگی کردیں گے۔ سرکلر ڈیٹ کم سطح پر آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی کے کو 14,15 سال سے نہ ملنے والا حق ہم نے انہیں دیا ہے۔ ہم نے یہ پیسے صارفین سے لینے ہیں اہم نہیں لئے۔ کے پی کے کو بجلی کے خالص منافع کی مد میں 39 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔ ایک بار جب صارفین سے یہ ریکوری ہوگی تو سرکلر ڈیٹ اپنی حد میں آجائے گا۔ نیپرا آئی پی پیز کی ریگولیٹری نہیں کرتی۔ ہمارے تمام جینکوز کی ریگولیٹری کرتی ہے۔ آڈٹ بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملہ پر یا پانی و بجلی کے کسی اور موضوع پر بھی بحث کرانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 4 سے 5 سال میں ہمارا انحصار پن بجلی پر ہوگا۔(اچ)مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.